نئی دہلی،17دسمبر(ایجنسی) اگلے سال 26 جنوری کو ملک کے 67 ویں یوم جمہوریہ میں فرانس کے صدر اولاند فرانسواں کے مہمان خصوصی کے طور پر یہاں آئیں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس بات کی سرکاری
طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فرانس کے صدر اولاند فرانسواں نے 26 جنوری 2016 کو ہندوستان کے 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کے ہماری دعوت کو قبول کر لی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے کے متمنی ہیں۔